• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلام آباد ائیرپورٹ پر بچے چھین کر بھاگنے والا شوہر گرفتار

اسلام آباد ائیرپورٹ پر بیوی سے بچےچھین کر بھاگنے والے شوہر کو اے ایس ایف نے گرفتار کرلیا۔

ذرائع کے مطابق اسلام آباد میں خاتون اپنے شوہر سےجھگڑا کرکے بچوں کے ساتھ مانچسٹر روانہ ہورہی تھی، جب اس کا شوہر ائیرپورٹ پہنچ گیا اور بیوی سے بچےچھین کر فرار ہوگیا۔

ایئرپورٹ ذرائع کا کہنا ہے کہ شوہر نے بچوں کو گاڑی میں بیٹھا کر گاڑی اتنی تیز بھگائی کہ بیریئرز توڑ ڈالے، صرف یہی نہیں بلکہ گاڑی فٹ پاتھ پر چڑھا کر بھاگنے کی کوشش بھی کی۔

ائیرپورٹ سیکورٹی فورس (اے ایس ایف) نے گاڑی کا پیچھا کیا، رکوائی اور بچوں کو والدہ کے حوالے کردیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ وہ شخص اپنے 2 بچوں کو بیوی سے چھین کرفرار ہو رہا تھا۔

خاتون کا اپنے بیان میں کہنا ہے کہ مجھے میرے بچے واپس مل گئے، مجھے سفر کی اجازت دی جائے۔

دوسری جانب شوہر نے بیوی اور اے ایس ایف سے معافی مانگ لی جس پر بیوی نے بھی اُسے معاف کردیا۔

تازہ ترین