• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان کا ساتھ دینے والے ممالک کو سراہتا ہوں، وزیراعظم

پاکستان کا ساتھ دینے والے ممالک کو سراہتا ہوں، وزیراعظم


وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ وہ انسانی حقوق کونسل میں پاکستان کا ساتھ دینےوالے58 ملکوں کو سراہتے ہیں، ان ممالک نے بین الاقوامی برادری کے مطالبے کو تقویت دی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام میں وزیراعظم نے کہا کہ بین الاقوامی برداری کامطالبہ ہے کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں عوام کے حقوق کا تحفظ اور سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق مسئلہ کشمیر حل کرے۔

عمران خان نے کہا ہے کہ وہ یورپی یونین کی جانب سے مسئلہ کشمیر کے پُرامن حل کےمطالبے کا خیرمقدم کرتے ہیں، یورپی یونین نےسلامتی کونسل کی قراردادوں، بین الاقوامی قوانین اور دوطرفہ معاہدوں کے مطابق مسئلہ کشمیر حل کرنے پر زور دیا ہے۔

تازہ ترین