آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
بدھ 18؍محرم الحرام 1441ھ 18؍ستمبر 2019ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیرِ اعظم رواں ماہ سعودی عرب کا دورہ کریں گے


وزیرِ اعظم عمران خان رواں ماہ سعودی عرب کا دورہ کریں گے، جس کے دوران وہ سعودی قیادت کو خطےکی موجودہ صورتِ حال اور سعودی ولی عہد کے دورۂ پاکستان کے دوران سائن کیے گئے ایم او یوز پر پیش رفت کے حوالے سے اعتماد میں لیں گے۔

حکومتی ذرائع کے مطابق وزیرِ اعظم عمران خان امریکا روانگی سے قبل سعودی عرب کا دورہ کر سکتے ہیں، جہاں وہ سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات کریں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان اہم رابطے جاری ہیں، وزیرِ اعظم کے دورۂ سعودی عرب کا حتمی شیڈول دو سے تین روز تک مکمل کرلیا جائے گا۔

وزیرِ اعظم عمران خان سعودی قیادت کو سعودی ولی عہد کے دورۂ پاکستان کے دوران سائن کیے گئے ایم او یوز خصوصاً آئل ریفائنری کے قیام میں سہولت کاری کے حوالے سے اعتماد میں لیں گے۔