آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
جمعہ20؍محرم الحرام 1441ھ 20؍ستمبر 2019ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دورۂ امریکا، وزیرِ اعظم ٹرمپ سے 2 ملاقاتیں کرینگے

وزیرِ اعظم عمران خان کے دورۂ امریکا کا شیڈول طے ہو گیا، وزیرِ اعظم کی  دورے کے دوران امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے 2 ملاقاتیں ہوں گی۔

ذرائع کے مطابق وزیرِ اعظم عمران خان 21 ستمبر کو نیویارک پہنچیں گے، جبکہ وہ 27 ستمبر کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کریں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیرِ اعظم عمران خان کی اپنے اس دورۂ امریکا کے دوران صدر ٹرمپ سے 2 ملاقاتیں ہوں گی جن میں سے ایک ملاقات ظہرانے پر جبکہ دوسری ہائی ٹی پر ہو گی۔

وزیرِ اعظم عمران خان جنرل اسمبلی سے اپنے خطاب میں کشمیر کا معاملہ بھرپور طریقے سے اٹھانے کا ارادہ رکھتے ہیں، وہ جنرل اسمبلی کے اجلاس کے دوران اہم ممالک کے سربراہان سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔

واضح رہے کہ رواں برس وزیرِ اعظم عمران خان کا دوسرا دورۂ امریکا ہے، وہ اسی سال جولائی کے مہینے میں بھی امریکا کے دورے پر گئے تھے۔

گزشتہ دورے کے دوران وزیرِ اعظم عمران خان سے ملاقات میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے انہیں مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے ثالثی کی پیشکش کی تھی۔

قومی خبریں سے مزید