آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
جمعہ20؍محرم الحرام 1441ھ 20؍ستمبر 2019ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ثنا میر ایشیا گیم چینجر ایوارڈ کےلیے شارٹ لسٹ

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان خواتین کرکٹ ٹیم کی سابق کپتان اور عالمی شہرت یافتہ آل رائونڈر ثنا میر کو کرکٹ کے کھیل کے لیے شاندار خدمات پر ایشیا گیم چینجر ایوارڈ کے لیے شارٹ لسٹ کر لیا گیا ہے۔ تقریب 24 اکتوبر کو نیویارک میں ہوگی۔ ثنا میر نے اس ایوارڈ کے لیے نامزدگی پر سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ وہ ایشیا سوسائٹی میں ملک اور کرکٹ کے کھیل کی نمائندگی کرنے پر فخر محسوس کر رہی ہیں۔ ایشیا سوسائٹی کی صدر اور چیف ایگزیکٹو آفیسر جوزیٹ شیران نے کہا کہ 2019 کا ایشیا گیمز چینجر وہ خواتین ہیں جنہوں نے اپنے ملک میں رہتے ہوئے صنفی مساوات کی مثال بنتے ہوئے معاشرے کے لیے بہترین خدمات انجام دیں۔ ثنا میر کے پاس ون ڈے کرکٹ میں سب سے زیادہ وکٹیں حاصل کرنے کا اعزاز رکھتی ہیں۔

اسپورٹس سے مزید