ہیوسٹن( راجہ زاہد اختر خانزادہ ) امریکی ڈیموکریٹک پارٹی کے چیئرمین ٹام پیری نے کہا ہے کہ دنیا کے کسی بھی حصے میں انسانی حقوق کی پامالیوں کو قبول نہیں کیا جاسکتا اور ہمیں ضرور مقبوضہ کشمیر کے بارے میں بات کرنی چاہئے اور دنیا میں انسانی حقوق کے جو مسائل موجود ہیں اسی وجہ سے ہمیں نئے صدر کی ضرورت ہے۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار ہیوسٹن میں پاکستانی امریکی ڈیموکریٹک پارٹی کے رہنما طاہر جاوید کے ساتھ ملاقات میں کیا، یہ ملاقات آزاد جموں کشمیر کےامریکا میں مقیم کشمیری خاندانوں کے ساتھ ہیوسٹن میں ڈیموکریٹک پارٹی کے امیدواروں کے درمیان ہونے والے صدارتی مباحثے سے ایک روز قبل ہوئی ، طاہر جاوید نے چیئرمین سے درخواست کی کہ وہ صدارتی مباحثوں میں پارٹی کی جانب سے مسئلہ کشمیر اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں سے متعلق بات کریں اور اسکو بحث کا حصہ بنایا جائے۔ اس موقع پر ہیوسٹن کے میئر سلویسٹر ٹرنر، پارٹی کے وائس چیئرمین جیمی ہیریسن بھی اجلاس میں موجود تھے۔ طاہر جاوید نے مسئلہ کشمیر کے بارے میں بھی بھر پور انداز میں بات کی اور پارٹی قیادت کو کئی نکات سے آگاہی دی۔