• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لیاری میں پانی، سیوریج، گیس کے مسائل کیخلاف جماعت اسلامی کا احتجاجی کیمپ

کراچی ( اسٹاف ر پو ر ٹر) جماعت اسلامی لیاری کے تحت لیاری میں جاری پانی سیوریج اور گیس کے مسائل کے خلاف مرزا آدم خان روڈ پر غیر معینہ مدت تک لیاری کو حقوق دو احتجاجی کیمپ لگادیا گیا ہے،احتجاجی کیمپ میں جماعت اسلامی کے رکن سندھ اسمبلی سید عبدالرشید نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اگر ایک ہفتے میں لیاری کے مسائل کو حل نہ کیا گیا تو یہ کیمپ لیاری کی ہر یونین کمیٹی میں قائم کر دیے جائیں گے اور میں خود اکیلا وزیر اعلیٰ ہاؤس کے باہر دھرنے پر بیٹھ جاؤنگا لیاری کے نام پر کروڑوں روپے جاری ہونے کے باوجود لیاری تباہی کا شکار ہے،گینگ وار کے بعد لیاری کو گٹر وار میں پھنسا دیا گیا ہے،گلیاں ندی نالوں کا منظر پیش کر رہی ہیں۔

تازہ ترین