کراچی ( اسٹاف رپورٹر) ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافے کا رحجان ،ایک ہفتے میں 18کروڑ 20لاکھ ڈالر کا اضافہ ،اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری ہفتہ وار رپورٹ کے مطابق 6ستمبر کو ختم ہو نے والے ہفتے میں ملکی زر مبادلہ کے ذخائر 18کروڑ 20لاکھ ڈالر کے اضافے سے بڑھ کر مجموعی طور پر 15ارب 75لاکھ 17ہزار ڈالر ہو گئے ان میں سے 8ارب 46کروڑ 23لاکھ اسٹیٹ بینک کے پاس جبکہ بقیہ 7ارب 28کرور 94لاکھ کمرشل بینکوں کے پاس ہیں