• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بہتر گورننس اور مؤثر نگرانی ،اداروں کو خسارے سے نکالا جا سکتا ہے، مشیر خزانہ

اسلام آباد ( نمائندہ جنگ) وزیراعظم کے مشیرامور خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ نے کہا ہےکہ بہتر گورننس اور موثر نگرانی کی کوششوں سے متعدد سرکاری اداروں کو خسارے سے نکالا جاسکتا ہےاور ان اداروں کی بحالی ممکن ہے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے سرکاری اداروں کے گورننس ڈھانچے کی بہتری کے لیے منعقد ہ اجلاس کے موقع پر کیا، اجلاس میں سرمایہ پاکستان لمٹیڈکمپنی کے کردارکا بھی جائزہ لیا گیا، رواں برس سرکاری اداروں کی گورننس میں بہتری اور ان اداروں کو منافع بخش بنانے کے لیے ماہرین پر مشتمل سرمایہ پاکستان کمپنی قائم کی گئی تھی ۔
تازہ ترین