اسلام آباد (نمائندہ جنگ)چیف جسٹس آف پاکستان ،مسٹر جسٹس آصف سعید خان کھوسہ 14 ستمبر کو معروف قانون دان ،ڈ اکٹر ایس ایم ظفر ایڈوکیٹ کی کتاب "ہسٹری آف پاکستان ری انٹرپریٹڈ" کی رونمائی کی تقریب میں بطور مہمان خصوصی شریک ہوںگے۔ یہ تقریب لاہور کے آواری ہوٹل میں منعقد ہوگی،یاد رہے کہ ایس ایم ظفر نے چیف جسٹس کو تقریب رونمائی میں شرکت کی دعوت دی تھی ،جس پرسپریم کورٹ کے رجسٹرارنے چیف جسٹس کی شرکت سے متعلق ڈاکٹر ایس ایم ظفر کو آگاہ کر دیا ہے۔