• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی پی کے رکن سندھ اسمبلی غلام شاہ جیلانی انتقال کرگئے

پاکستان پیپلز پارٹی کے رکن سندھ اسمبلی غلام شاہ جیلانی علالت کے باعث کراچی میں انتقال کرگئے، ، ان کی عمر 62 سال تھی۔وہ 5 بار رکن سندھ اسمبلی رہے۔

خاندانی ذرائع کے مطابق غلام شاہ جیلانی کچھ عرصے سے بیمار اور مقامی اسپتال میں زیر علاج تھے، غلام شاہ جیلانی کی نماز جنازہ آج دوپہر آبائی علاقے میں ادا کی جائیگی۔

غلام شاہ جیلانی ضلع دادو کے علاقے جوہی سے رکن سندھ اسمبلی منتخب ہوئے تھے۔ وہ 7 اگست 1957ء کو پیدا ہوئے۔

تازہ ترین