• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ظفرعباس شاہ کا انتقال، آج نماز جنازہ ہوگی

ویانا (نمائندہ جنگ) ویانا کی معروف سماجی شخصیت سید ظفر عباس شاہ شوگر جیسی موذی بیماری میں مبتلا رہنے کے بعد 11ستمبر کی رات اپنی رہائش گاہ پر دل کادورہ پڑنے سے انتقال کرگئے۔ مرحوم کی نماز جنازہ آج بروز جمعہ صبح ساڑھے نو بجے مسلم قبرستان 23ڈسٹرکٹ ویانا گروس مارکیٹ نمبر 4پر ادا کی جائے گی۔ سید ظفر عباس مرحوم کی اچانک وفات پر پاکستانی کمیونٹی ویانا مرزا شجاعت، سید وسیم عباس شاہ، اکرم بٹ، شیخ وحید احمد، علی شرافت، ملک امین اعوان، ڈاکٹر عقیل خان، عابد خان، حاجی سلطان محمود، میاں محمد اعظم، حاجی قاسم علی، چوہدری رستم علی، اشفاق چوہدری، غلام سرور، شیخ محبوب عالم وارثی، عمیر الطاف، زاہد غنی چوہان، محمد آصف، چوہدری محمد نواز وڑائچ، حاجی محمد ارشد باجوہ، حاجی غلام مصطفیٰ بلوچ، مہر عبدالستار، افتخار عرف گوگا، مراز نصرت، اکرم باجوہ، غلام حسین نقوی، سید غالب شاہ، حاجی اسلم ملتانی، دیوان افضال، الطاف جمال مغل، چوہدری قمر حسین، چوہدری امجد چٹھہ، عنصر عظیم، عمر خطاب خان و دیگر نے گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہم سب دعا کرتے ہیں کہ اللہ پاک مرحوم کے درجات بلند اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔
تازہ ترین