• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی، ایرانی ڈیزل کی غیر قانونی ترسیل ناکام، ملزم گرفتار

کراچی پولیس نے سپر ہائی وے کے قریب اسنیپ چیکنگ کے دوران ایرانی ڈیزل کی غیر قانونی ترسیل کو ناکام بناتے ہوئے ایک ملزم کو گرفتار کرلیا۔

پولیس نے سپر ہائی وے کے قریب اسنیپ چیکنگ کے دوران ٹرک کے خفیہ خانوں سے 6 ہزار لیٹر سے زائد ایرانی ڈیزل برآمد کرلیا اور غیر قانونی اسلحہ بھی تحویل میں لے لیا۔

پولیس کے مطابق ملزم شہر کے متعدد علاقوں میں ایرانی ڈیزل کی غیر قانونی فروخت کرنے والے گروہوں کو ڈیزل کی سپلائی کرتا تھا، ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔

تازہ ترین