• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ ہائیکورٹ نے 2 ملزمان کو 11 سال بعد بری کردیا

سندھ ہائی کورٹ نے اغوا برائے تاوان اور قتل کے مقدمے کے 2 ملزمان کی سزا کے خلاف اپیل منظور کرتے ہوئے انہیں 11 سال بعد بری کر دیا، ٹرائل کورٹ نے ملزمان کو عمر قید کی سزا سنائی تھی۔

اغوا برائے تاوان اور قتل کے مقدمے میں ملزم افتخار اور علی نواز کی جانب سے سزا کے خلاف دائر اپیل کی سندھ ہائی کورٹ میں سماعت ہوئی۔

سندھ ہائی کورٹ میں پراسیکیوشن کی جانب سے عدالت کو بتایا گیا کہ ملزمان نے2008ء میں جیولرکو اغواء کرکے 30 لاکھ روپے تاوان مانگا تھا اور تاوان کی رقم نہ دینے پر ملزمان نے جیولر کو قتل کر دیا تھا۔

عدالت کو بتایا گیا کہ ٹرائل کورٹ کی جانب سے ملزمان کو عمر قید کی سزا سنائی گئی تھی۔

اس موقع پر سندھ ہائی کورٹ نے ملزم افتخار اور علی نواز کی جانب سے سزا کے خلاف اپیل منظور کرتے ہوئے دونوں کو 11 سال بعد بری کردیا اور جیل سے ان کی رہائی کے احکامات بھی جاری کیے ہیں۔

تازہ ترین