مسلم لیگ ن کے صدر اور اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے کہا ہے کہ شاہد خاقان عباسی نے اصولوں پر سمجھوتہ کرنے کے بجائے جیل جانے کو ترجیح دی۔
سابق وزیراعظم شاہد خاقان کے اہلخانہ سے ملاقات کے لیے شہباز شریف ان کے گھر پہنچے۔
اہلخانہ سے گفتگو میں اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ شاہد خاقان عباسی نے اصولوں پر سمجھوتہ کرنے اور جھکنے کے بجائے ہمیشہ جیل جانے کو ترجیح دی۔
ان کا کہنا تھا کہ پارٹی قیادت، کارکنان اور عوام سابق وزیراعظم کے جذبے اور قربانی کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔
شہباز شریف نے مزید کہا کہ اللہ تعالیٰ نے شاہد خاقان عباسی کو جس قدر صلاحیت سے نواز رکھا ہے، وہ اسی قدر عاجزی اور انکساری کا پیکر ہیں۔