• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

غیر قانونی ٹرانسپورٹ کے باعث کوئٹہ میں ٹریفک کے مسائل ہیں ٗنصر اللہ کاکڑ

کوئٹہ(پ ر)آل مشترکہ بلوچستان بس اور مزدا اونرز ایسوسی ایشن رجسٹرڈ کے صوبائی صدر حاجی نصر اللہ خان کاکڑ نے سیکرٹری چیئرمین صالح بلوچ سے ٹرانسپورٹ کے مسائل پر بات چیت کی انہوں نے کہا کہ یکم ستمبر2019ء کو محکمہ ٹرانسپورٹ بلوچستان کی طرف سےجو بیان غیر قانونی ٹوڈی اور فلڈرز کے بارے میں جاری ہوا انہوں نے کہا کہ ہزاروں کی تعداد میں غیر قانونی ٹرانسپورٹ کوئٹہ شہر میں داخل ہوتی ہیں چار سال سے یہ مسئلہ چل رہا ہے مگر حکومت ٹال مٹول سے کام لے رہی ہے مگر ایس پی سٹی ٹریفک کوئٹہ اور تین چار سارجنٹ کی کوششوں سے ٹریفک کے مسائل روز بروز بہتر ہو رہے ہیں پشین اسٹاپ ٗ ریگل چوک ٗجناح روڈ ٗسلیم کمپلیکس ٗ سریاب روڈ پر غیر قانونی ٹوڈی کی بھر مار ہے اس کی وجہ سے روزانہ گھنٹوں ٹریفک جام رہتی ہے انہوںنے کہا کہ ہم نے بار بار گورنر بلوچستان ٗ کمشنر کوئٹہ ٗ ڈی سی کوئٹہ اور حکام بالا سے رابطہ کیا مگر کوئی موثر نتیجہ سامنے نہیں آیا سریاب روڈ میں کتنے اڈے اورٹرمینل موجود ہیں کسی نے اس پر کوئی نوٹس نہیں لیا مگر ہم ٹرانسپورٹرز کواسپنی روڈ سے دو سال پہلے جبل نور اور ہزار گنجی شفٹ کر دیا بااثر کے لئے الگ اور غریب اور شریف کے لئے الگ قانون ہے کوئٹہ کراچی ایک ٹرمینل کو ختم کیا اب 25کے قریب شہر میں ٹرمینل بن گئے جب تک ہیوی ٹریفک دن کے اوقات میں شہر میں بند نہیں ہو گی ٹریفک کا مسئلہ حل نہیں ہوگا ۔
تازہ ترین