پشاور(نیوزڈیسک)کشمیری مسلمانوں کیساتھ نہ ختم ہونیوالا مضبوط رشتہ ہے۔ بھارت عالمی دہشتگردی سے کشمیریوں کے حق خودارادیت کی آواز اور جدوجہد آزادی کی تحریک کو طاقت کے زور سے دبانے کی احمقانہ سوچ میں مبتلا ہوکر پورے خطے کا امن داو پر لگانے کے درپے ہے کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے۔ کشمیری مسلمانوں کیساتھ یک جہتی کے موضوع پر کسٹ یونیورسٹی کیمپس ہنگو میں منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی اسسٹنٹ کمشنر ہنگو عمر اویس کیانی نے کثیر تعداد میں شرکاء پروفیسر ز طلباء سے بھر پور اظہار خیال میں کشمیری مسلمانوں کی عظیم قر بانیوں کو سراہتے ہوئے کہاکہ بھارت نے گزشتہ 40روز سے انسانی حقوق پامال کرکے جنت نظیر وادی کشمیر کو قید خانے میں تبدیلی کرکے نہتے کشمیر یوں پر ظلم جبر بربریت کی انتہاء کرتے ہوئے کے عالمی قوانین کی دھجیاں اڑاتے ہوئے مظالم کی دستانیں رقم کرادی ہیں جبکہ اس موقع پرعالمی اقوام اور انسانی حقوق کی علمبردار تنظیموں کی خاموشی بھی ایک بڑا سوالیہ نشان ہے۔ انہوں نے کہاکہ قابل افسوس امرہے کہ آج بھارتی ریاستی دہشت گردی دنیا کے سامنے عیاں ہونے کے باوجود اقوام عالمی سطح پر نظر یں چرا کر چشم پوشی کر رہی ہیں ۔