• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہباز شریف کی شاہد خاقان عباسی کے گھر آمد، اہل خانہ سے ملاقات

اسلام آباد( نمائندہ جنگ ) پاکستان مسلم لیگ(ن) کے صدر شہباز شریف جمعہ کو پارٹی کے گرفتار رہنما شاہد خاقان عباسی کے گھر گئے اور ان کے اہلخانہ سے ملاقات کی۔

اس موقع پر شہباز شریف نے کہا کہ بہادری، سچائی، ایمانداری اور اہلیت کا دوسرا نام شاہد خاقان عباسی ہے،شاہد خاقان عباسی نے اصولوں پر سمجھوتہ کرنے اور جھکنے کے بجائے ہمیشہ جیل جانے کو ترجیح دی۔

بعد ازاں شہباز شریف سے پیپلز پارٹی کے رہنما خورشید شاہ نے ملاقات کی جس میں گرفتار ارکان اسمبلی کے پروڈکشن آرڈر جاری نہ ہونے پر تشویش کا اظہا ر کیا گی.

ملک کی سیاسی صورتحال اور قومی اسمبلی اجلاس کے حوالے سے تبادلہ خیال بھی کیا گیا اپوزیشن رہنماوں نے قومی اسمبلی اجلاس میں مختلف معاملات پر مشترکہ حکمت عملی پر بھی تبادلہ خیال کیا۔

تازہ ترین