اسلام آباد (نمائندہ جنگ) احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے پارک لین اسٹیٹ میں مبینہ طور پر سابق صدر آصف علی زرداری کو سہولیات فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار سابق ایگزیکٹو ڈائریکٹر ایس ای سی پی جاوید حسین کو مزید 14 روزہ جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے کر دیا۔ جمعہ کو نیب حکام نے ملزم کو عدالت پیش کر کے استدعا کی کہ ملزم سے مزید تفتیش کیلئےجسمانی ریمانڈ منظور کیا جائے ، ملزم نے پارک لین کمپنی میں آصف زرداری کی بطور صدر ملکیت چھپائی جبکہ ملزم نے آصف زرداری کا پارک لین کمپنی میں پچھلی تاریخوں میں استعفیٰ منظور کر کے پارک لین کمپنی کیس میں حقائق چھپائے عدالت نے نیب کی استدعا منظور کرتے ہوئے ملزم کو مزید چودہ جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے کر دیا .