آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
اتوار20؍ صفرالمظفر 1441ھ 20؍اکتوبر 2019ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
تازہ ترین
آج کا اخبار
کالمز

ایٹمی تابکاری سے گائے کا گوبر بچاتا ہے، بھارتی افسرکی انوکھی منطق

کراچی (نیوز ڈیسک)ایک بھارتی افسر نے انوکھی منطق پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ گائے کا گوبر انہیں ایٹمی حملے کے بعد جوہری تابکاری کے اثرات سے محفوظ رکھے گا۔

بھارتی سول ڈیفنس کے افسر کا ایک ٹی وی شو میں دیا گیا یہ بیان اس وقت سوشل میڈیا پر مذاق بنا ہوا ہے ۔

مذکورہ افسر کا کہنا ہے کہ جب میں ناگپور بم ڈسپوزل کی ٹریننگ لینے گئے تو وہاں بتایا گیا کہ امریکا نے ایٹمی بم گرنے کی صورت میں اپنی 40 فیصد آبادی کو تابکاری کے اثرات سے محفوظ رکھنے کے لیے مہنگے سینٹرز بنا رکھے ہیں جس پر ہم نے پوچھا کہ بھارت اس سے اپنے آپ کو کیسے بچا سکتا ہے؟

گفتگو جاری رکھتے ہوئے انہوں نے مزید کہا کہ وہاں ہمیں جواب ملا کے کھائی کھودیے، اس کے اوپر لکڑی کی بَلیاں رکھیے، پتے رکھیے اور اس کے اوپر گائے کے گوبر کی ڈیڑھ فٹ تک کی تہہ لگا دیں تو بھارت جوہری تابکاری سے بچ جائے گا۔

بھارتی افسر نے مزید کہا کہ ناسا نے اس کی تصدیق بھی کر دی ہے ۔

دنیا بھر سے سے مزید