• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایل او سی پر حوالدار ناصر حسین شہید

بھارتی فوج کی جانب سے کنٹرول لائن کے حاجی پیر سیکٹر پر بلا اشتعال فائرنگ پاک فوج کے حوالدار ناصر حسین شہید ہوگئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) سے جاری بیان کے مطابق بھارتی فوج نے حاجی پیر سیکٹر میں بلااشتعال فائرنگ کی جس سے 33 سال کے حوالدار ناصر حسین شہید ہو گئے ۔

آئی ایس پی آر کے مطابق حوالدار ناصر حسین شہید کا تعلق نارووال سے تھا، وہ 16 سال سے پاک فوج میں خدمات سرانجام دے رہے تھے۔

واضح رہے کہ 2 روز قبل بھی حاجی پیر سیکٹر میں بھارتی فورسز کی بلا اشتعال فائرنگ سے پاک فوج کا سپاہی غلام رسول شہید ہوا تھا۔

آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ شہید ہونے والے سپاہی غلام رسول کا تعلق پنجاب کے شہر بہاولنگر سے تھا۔

تازہ ترین