وزیر صحت ڈاکٹر عذرا پیچوہو نے کہا کہ امیونائزیشن میں معیار کو تعداد پر فوقیت حاصل ہے، جانبداری پر زیرو ٹالرنس ہے، مضبوط نگرانی ناگزیر ہے۔
وزیر صحت سندھ کی زیر صدارت امیونائزیشن جائزہ اجلاس ہوا، جس میں ای پی آئی، پولیو، ضلعی ہیلتھ آفیسرز اور شراکت دار اداروں نے شرکت کی۔
ترجمان محکمہ صحت سندھ کے مطابق اس موقع پر سروس ڈیلیوری، جوابدہی اور کوریج بہتر بنانے پر زور دیا گیا اور پولیو کے خاتمے اور ہر بچے کے تحفظ کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔
عذرا پیچوہو نے ہدایت کی کہ تمام ویکسینیشن مراکز صبح 9 سے شام 5 بجے تک فعال رہیں۔