• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بچے کی لاش بائیک پر لے جانے والے باپ اور چچا حادثے میں جاں بحق

بچے کی لاش بائیک پر لے جانے والے باپ اور چچا حادثے میں جاں بحق


سندھ کے ضلع میر پور خاص میں ٹرک کی ٹکر سے 2 موٹرسائیکل سوار جاں بحق ہو گئے، دونوں افراد سول اسپتال سے ڈھائی سالہ بچے کی میت گھر لیکر جا رہے تھے۔

بچے کے نانا نے الزام لگایا ہے کہ ایمبولینس کے لیے ڈرائیور نے 25 سو روپے مانگے تھے، پیسے نہ ہونے پر میت موٹر سائیکل پر لے جا رہے تھے۔

پولیس کے مطابق سندھڑی روڈ پر ٹرک کی ٹکر سے 2 موٹر سائیکل سوار موقع پر جاں بحق ہو گئے۔

بچے کے نانا نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے الزام لگایا ہے کہ ایمبولینس کے لیے ڈرائیور نے 25 سو روپے مانگے، ہماری جیب میں صرف 300 روپے تھے، بہت منتیں کیں لیکن ایمبولینس کا ڈرائیور نہیں مانا، جس پر میت کو موٹر سائیکل پر لے جانے کا فیصلہ کیا۔

سول اسپتال کے ایم ایس ڈاکٹر خلیل میمن کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ بچے کے والد اور چچا اسپتال انتظامیہ کو بتائے بغیر میت لے کر چلے گئے، میت لے جانے کے لیے ایمبولینس نہیں مانگی گئی۔

واقعے کی تحقیقات کے لیے محکمۂ صحت نے 2 رکنی کمیٹی قائم کر دی ہے۔

تازہ ترین