• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نئے کرکٹ سسٹم میں پرانی کہانی نئےاسکرپٹ کے ساتھ سامنے آئی

کراچی(عبدالماجد بھٹی،اسٹاف رپورٹر) پاکستا ن میں سسٹم بدل گیا لیکن پاکستان کا فرسٹ کلا س میچ کو دیکھنے سے لگتا ہے کہ کچھ نہیں بدلا،پرانی کہا نی نئے اسکرپٹ کے ساتھ دھرائی جارہی ہے۔کو کا برا گیند سے بولروں کے پسینے چھوٹ گئے۔یو بی ایل کمپلکس کی سلو پچ پر بیٹسمین چھائے رہے۔وزیر اعظم عمران خان کے وژن کے تحت قائد اعظم ٹرافی کا آغاز ڈپارٹمنٹ کی ٹیموں کے بغیر نئے فارمیٹ کے تحت ہوگیا۔ماضی کی طرح اس بار بھی کچھ تبدیل ہوتا دکھائی نہیں دے رہا ہے۔پچاس ساٹھ تماشائی،دس بارہ صحافی،نے قائد اعظم ٹرافی کے پہلے دن ایسی کرکٹ دیکھی جس میں بیٹسمین چھائے رہے ، سست کرکٹ سے تماشائی لطف اندوز نہ ہوسکے۔کراچی کے یوبی ایل کمپلکس میں ویک اینڈ کے باوجود بہتکم تماشائی میچ دیکھنے آئے تھے۔گراونڈ میں کھلاڑیوں آفیشلز کے علاوہ چند صحافی موجود تھے۔چند ٹیسٹ ،فرسٹ کلاس کرکٹرز اس انقلابی سسٹم کو دیکھنے گراونڈ آئے لیکن سب کی رائے یہی تھی کہ بظاہر کچھ تبدیل نہیں ہوا ہے۔ہوسکتا ہے کہ اچھے کام کے اثرات بعد میں آجائیں۔پی سی بی نے میڈیا کے لئے خصوصی انتظامات کئے تھے۔ سندھ کی ٹیم میں پاکستانی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد ،اسد شفیق ،عابد علی ،امام الحق،فواد عالم جبکہ بلوچستان ٹیم میں حارث سہیل ،امام الحق جیسے کھلاڑی ایکشن میں تھے۔فرسٹ کلاس کرکٹ بوردکھائی دے رہی تھی۔پی سی بی نے ٹورنامنٹ کو مقبول بنانے کے لئے طویل مہم چلائی ۔پاکستانی کھلاڑیوں کی شرکت کو ممکن بنایا لیکن کھلاڑیوں کی کشش بھی تماشائیوں کو گراونڈ میں لانے کا سبب نہ بن سکی۔کراچی میں کرکٹر انورعلی تماشائیوں میں گئے جبکہ قذافی اسٹیڈیم میں فاسٹ بولر محمد عباس نے تماشائیوں میں جاکر سیلفیاں بنائیں اور انہیں مشورہ دیا کہ وہ گراونڈ آکر فرسٹ کلاس میچ کی حوصلہ افزائی کریں۔پی سی بی نے ایک ارب روپے کی لاگت سے ڈومیسٹک کرکٹ کا ڈھانچہ پر کشش بنایا ہے۔ڈومیسٹک کرکٹ کے نئے اسٹرکچر میں ڈپارٹمنٹس اور ریجنز کو ختم کرتے ہوئے 6 صوبائی ٹیمیں متعارف کرا دی گئی ہیں، پی سی بی کا دعویٰ ہے کہ اب مقدار کم اور معیار زیادہ ہوگا۔سندھ کے کپتان سرفراز احمد نے کہاکہ ملک بھر سے بہترین کرکٹرز کی ایونٹ میں شرکت سے مقابلے کی فضا بڑھے گی، کوکا بورا گیند کے استعمال سے بولرز کو فائدہ ہوگا۔گذشتہ سال فرسٹ کلاس سیزن میں انگلش کمپنی کی گیند استعمال ہوئی تھی۔

تازہ ترین