• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت،مسلم تعصب عروج پر،بابر روڈ کے سائن بورڈ پر سیاہی پھیر دی گئی

نئی دہلی (نیوز ڈیسک)بھارت کے دارالحکومت نئی دہلی میں مغل بادشاہ ظہیر الدین بابر کے نام سے منسوب سڑک کے سائن بورڈ پر سیاہی پھیر دی گئی۔بھارت میں ہندو انتہا پسندوں نے مطالبہ کیا ہے کہ دہلی کے بابر روڈ کا نام تبدیل کرکے کسی عظیم ہندوستانی شخصیت کے نام پر رکھا جائے۔بھارت کے شہر دہلی کےاعلیٰ سیکورٹی زون میں بابر روڈ کے سائن بورڈ پر سیاہی ملنا مسلمانوں سے تعصب کی نشانی ہے۔

تازہ ترین