آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
جمعرات25؍جمادی الثانی 1441ھ 20؍فروری 2020ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
تازہ ترین
آج کا اخبار
کالمز

سندھ بار کونسل کی وفاقی حکومت کے سپریم جوڈیشل کونسل کو بھجوائے گئے صدارتی ریفرنس کیخلاف سپریم کورٹ میں درخواست

اسلام آباد (جنگ رپورٹر)سندھ بار کونسل نے بھی وفاقی حکومت کی جانب سے سپریم کورٹ کے جج ،مسٹر جسٹس قاضی فائز عیسیٰ اور سندھ ہائیکورٹ کے جج ،مسٹر جسٹس کے کے آغا کے خلاف سپریم جوڈیشل کونسل کو بھجوائے گئے صدارتی ریفرنس کے خلاف سپریم کورٹ میں ایک آئینی درخواست دائر کردی ہے۔سپریم کورٹ کے وکیل اور پی پی پی رہنماء رضا ربانی اور دیگر وکلاء کی جانب سے سندھ بار کونسل نے ہفتہ کے روز آئین کے آرٹیکل 184(3)کے تحت دائر کی گئی درخواست میں صدر مملکت ، وفاقی پاکستان اور سپریم جو ڈیشل کونسل کو فریق بنایا ہے ۔

ملک بھر سے سے مزید