• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاک افغان سرحد 24 گھنٹےفعال رکھنے کی افتتاحی تقریب ملتوی

اسلام آباد(نمائندہ جنگ) وزیراعظم عمران خان نے طے شدہ شیڈول کے مطابق گزشتہ روز پاک افغان سرحد کے 24گھنٹے فعال رہنے کا باضابطہ افتتاح کرنا تھا جس کے لیےگزشتہ روز (ہفتے) ان کا دورہ طے کیا گیا تھا تاہم جمعہ اور ہفتے کی درمیانی شب وزیراعظم کا یہ دورہ موخر کردیا گیا۔

حکومتی ذرائع کے مطابق مذکورہ دورہ اب 18 ستمبر کو ہوگا۔ متعلقہ حکام نے بتایا کہ دورہ وزیراعظم کی اسلام آباد میں غیر معمولی مصروفیات کے باعث ملتوی کیا گیا۔

تازہ ترین