وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے مدینہ منورہ میں روضہ رسولﷺ پر حاضری دی۔
یہ بھی پڑھیے: عثمان بزدار کے بارے میں آپ کیا جانتے ہیں؟
وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار عمرہ کی ادائیگی کے لیے ان دِنوں سعودی عرب میں موجود ہیں۔
روضہ رسولﷺ پر حاضری کے دوران انہوں نے مسجد نبویﷺ میں ملک و قوم کی ترقی و خوشحالی اور استحکام کے علاوہ مقبوضہ کشمیر کے مظلوم مسلمانو ں کے لیے خصوصی دعائیں کیں۔
وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے مسجد نبوی ﷺ میں نوافل بھی ادا کیے۔
سردار عثمان بزدار نے حرم نبویﷺ کے امام سے ملاقات کی اور کلید بردار مسجد نبویﷺ سے بھی ملے۔