مسلم لیگ ن کے رہنما و سابق وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہا ہےکہ وزیراعظم عمران خان مکمل ناکام ہو چکے ہیں، وہ نفرت اور انتقام سے ملک چلانے کی کوشش کررہے ہیں، عمران خان سیاست سے ریٹائر ہو جائیں، معیشت ٹھیک ہو جائے گی۔
احسن اقبال نے وزیر اعظم عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ خان صاحب، آپ طاہر القادری کی تقلید کرتے ہوئے سیاست سے ریٹائر ہو جائیں۔
انہوں نے کہا کہ پنجاب بد ترین انتظامی بحران کا شکار ہےجبکہ یہ بات ثابت ہوچکی کہ حکومت عقل سے پیدل ہے۔
رہنما مسلم لیگ ن نے کہا کہ پنجاب میں ڈینگی سر اٹھا رہا ہےاور حکومتی نا اہلی سے پولیو کے ہر روز نئے کیس سامنے آ رہے ہیں۔
احسن اقبال نے مزید کہا کہ دھرتی کے لیے جان کا نذرانہ پیش کرنے والے شہداء کو قوم سلام پیش کرتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ 50 کروڑ کرپشن پر سی کلاس دینے کی بات کر کے یہ اپوزیشن کو ہراساں کر رہے ہیں۔