آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
جمعرات17؍ صفرالمظفّر1441ھ 17؍ اکتوبر 2019ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
تازہ ترین
آج کا اخبار
کالمز

ہندوستانی فوج کی گیدڑ بھبکیوں سے ڈرنے والے نہیں،راجہ فاروق حیدر

وزیر اعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر جلسے سے خطاب کررہے ہیں 


وزیر اعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر نے کہا ہے کہ اگر بھارت نے حملہ کرنے کی کوشش کی تو آزاد کشمیر کے اندر بھارتی افواج کا قبرستان بنا دیں گے، ہندوستانی فوج کی گیدڑ بھبکیوں سے ڈرنے والے نہیں ہیں۔

راجہ فاروق حیدر خان نے ایل او سی بھمبر سیکٹر، کسگمہ،جنڈالہ اور چڑہوئی کوٹلی سیکٹر کا دورہ کیا۔

اس موقع پر اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے راجہ فاروق حیدر نے کہا کہ ریاست آزاد کشمیر کی طرف میلی آنکھ سے دیکھنے والوں کو نشان عبرت بنائیں گے، پوری قوم پاکستان کی مسلح افواج  کے ساتھ کھڑی ہے، بیس کیمپ سے بھارت کے خلاف بڑی تحریک شروع کی جائے گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایل او سی پر بسنے والوں کے لیے خصوصی منصوبہ بندی کر رکھی ہے، ترجیحی بنیادوں پر بنیادی سہولیات کی فراہمی یقینی بنائیں گے۔

قومی خبریں سے مزید