اسلام آباد ( نمائندہ خصوصی ) پاکستان مسلم لیگ کے مرکزی صدر چوہدری شجاعت حسین نے پارٹی کے مرکزی نائب صدر زبیر خان سے ٹیلیفون پر بات کرتے ہوئے کہا کہ اب میری طبیعت اللہ کے کرم اور کارکنوں کی دعاؤں سے مکمل طور پر ٹھیک ہے انہوں نے فیاض تبسم مصطفی ملک اور ضلع راولپنڈی کی ساری ٹیم کا شکر گزار ہوں جنہوں نےدعائیں اور نیک خواہشات کا اظہار کیا اور کہا کہ انشاءاللہ بہت جلد آپ لوگ مجھے اپنے درمیان پائیں گے۔ کشمیر کے معاملے پر گفتگو کرتے ہوئے چوہدری شجاعت حسین کا کہنا تھا کہ کشمیر کے معاملے پر پاکستان مسلم لیگ کا موقف واضح ہے کہ کشمیر کا فیصلہ کشمیری عوام کی مرضی کے مطابق ہونا چاہئے۔اورہم عمران حکومت کے کشمیر کے مسئلے کو اجاگر کرنے کے اقدامات کی مکمل حمایت کرتے ہیں۔