• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ کی تقسیم کا بیان دینے والے معافیاں مانگتے پھر رہے ہیں،وزیر اعلیٰ سندھ

سیہون(خبرایجنسی ) وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ سندھ کی تقسیم کا بیان دینے والے معافیاں مانگتے پھر رہے ہیں، کسی کی ہمت ہے تو سندھ تقسیم کرکے دکھائے،وزیر اعلیٰ پنجاب کو ہٹانے کامسئلہ پی ٹی آئی کا اپنا ہے۔مرادعلی شاہ نے سیہون کے گاوں نئینگ شریف میں پیپلزپارٹی کے رکن صوبائی اسمبلی غلام شاہ جیلانی کے انتقال پر اہل خانہ سے تعزیت کی ۔اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ سید غلام شاہ جیلانی کےانتقال پردکھ و افسوس ہے، غلام شاہ جیلانی وفادار کارکن کی حیثیت سے پارٹی میں رہے۔

تازہ ترین