• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بی این پی کوئٹہ کا اجلاس، 22 ستمبر کے جلسہ کی کامیابی کیلئے اہم فیصلے

کوئٹہ (پ ر) بلوچستان نیشنل پارٹی کے کابینہ کا اجلاس ضلعی صدر ایم پی اے احمد نواز بلوچ پارٹی کے مرکزی سیکرٹریٹ میں منعقد ہوا اجلاس کی کارروائی ضلعی جنرل سیکرٹری آغا خالد شاہ دلسوز نے سر انجام دیں اجلاس میں طاہر شاہوانی ایڈووکیٹ ، حاجی فاروق شاہوانی ، یونس بلوچ ، رمضان ہزارہ ،، ریحانہ جالب بلوچ ،یوسف رند ،غفور سرپرہ نے شرکت کی اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ 22ستمبر کے جلسہ عام کی کامیابی اور تیاری کے حوالے سے جتنی بھی کمیٹیاں تشکیل دی گئیں ان تمام کمیٹی کے سربراہان اپنے اپنے اجلاس منعقد کریں اور جلسہ عام کی تیاریوں کو حتمی شکل دیں اجلاس میں یہ بھی فیصلہ کیاگیا کہ 18ستمبر کو موٹر سائیکل ریلی جو سریاب کسٹم سے شروع ہو کر کوئٹہ کے مختلف علاقوں میں جائے گی اجلاس میں تمام یونٹ سیکرٹریز ، ڈپٹی یونٹ سیکرٹریز ، ضلعی کونسلران کو سختی سے ہدایت کی گئی کہ وہ اپنے اپنے علاقوں میں عوامی رابطہ مہم کو تیز کریں اور 22ستمبر کے جلسہ عام کے حوالے سے اپنی تمام تر توانائیاں بروئے کار لائیں اجلاس میں کہا گیا کہ بلوچستان نیشنل پارٹی کی جانب سے جلسہ عام کی مزید تیاریوں کو حتمی شکل دی گئی اور کہا گیا کہ تاریخی جلسہ عام کے حوالے سے بلوچستان کے عوام سے اپیل کی گئی کہ وہ جلسہ عام میں بھرپور شرکت کر کے قومی دوستی ، ثبوت دوست کا ثبوت فراہم کریں او ر شہداء کے قاتلوں کی گرفتاری کے حوالے سے جلسہ ہوگا تاریخی جلسہ کوئٹہ اور بلوچستان کی سیاست میں سنگ میل ثابت ہوگا پارٹی قائد سردار اختر جان مینگل و دیگر قائدین خطاب کریں گے کابینہ نے دیگر امور پر غور و خوص کیا اور تمام معاملات کا باریک بینی نے جائزہ لیا گیا ۔
تازہ ترین