• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کیپٹل سٹی پولیس نے سرقہ شدہ گاڑی برآمد کرلی

پشاور (نیوز ڈیسک) کیپٹل سٹی پولیس پشاور نے سرقہ ہونے والی گاڑی کو چند گھنٹوں کے اندر اندر برآمد کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق مدعی عابد جان ولد محمد جان سکنہ محلہ طارق آباد اتمازئی چارسدہ نے تھانہ چمکنی پولیس کو رپورٹ درج کراتے ہوئے بتایا کہ وہ اپنی گاڑی نمبر DIK-36کو بطور ٹیکسی چلاتا ہے‘ وہ حسب معمول رنگ روڈ نزد پیرزکوڑی پل چغلپورہ پر سواریوں کے انتظار میں موجود تھا کہ اس دوران روڈ کے دوسری طرف سے ایک خاتون سواری نے مجھے اشارہ کیا میں نے غلطی سے اپنی گاڑی میں چابی چھوڑ دی جیسے ہی میں سڑک کی دوسرے طرف پہنچا تو ایک شخص میری گاڑی میں بیٹھ کر گاڑی سٹارٹ کرکے حاجی کیمپ جی ٹی روڈ کی طرف بھگانے لگا۔ میں ساتھ کھڑی ٹیکسی میں بیٹھ کر اس کا پیچھا کرنے لگا مگر وہ میری گاڑی کے ساتھ گلیوں میں رفوچکر ہوگیا۔ ایس پی رورل علی بن طارق نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے رورل ڈویژن کے سارے تھانوں اور ناکہ بندیوں کو گاڑیوں کی چیکنگ اور سخت نگرانی کرنے کا حکم دیا۔ جس کے نتیجے میں چند گھنٹوں کے اندر مذکورہ گاڑی کو رانو گڑھی قبرستان وڈپگہ سے برآمد کرلیا گیا۔ ملزم کے خلاف تفیش شروع کردی گئی ہے۔
تازہ ترین