• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاک بحریہ کا مبارک ویلیج میں مفت آئی کیمپ

پاک بحریہ کے زیر اہتمام آئی سائٹ ٹرسٹ کے تعاون سے مبارک ویلیج میں مفت آئی کیمپ کا انعقاد کیاگیا۔ آئی کیمپ کے انعقاد کا مقصد بنیادی سہولیات سے محروم مبارک ویلیج کے عوام کو امراضِ چشم سے متعلق مفت مشورے اور طبی سہولتوں کی فراہمی تھا۔

ایک روزہ کیمپ پاک بحریہ کی سرپرستی میں منعقد کیا گیا، جس میں امراض چشم ، آنکھوں کی حفاظت اور بصری صحت کے لئے متوازن غذاءکی اہمیت کے بارے میں آگہی اور آنکھوں کے امراض میں مبتلا افراد کو مفت طبی سہولتیں فراہم کی گئیں۔

کیمپ میں امرض چشم میں مبتلا مریضوں کا بڑی تعداد میں معائنہ کیا گیا اور اُنہیں مُفت ادویات اور چشمے فراہم کئے گئے۔ فری آئی کیمپ میں آنے والے ایسے مریض جو موتیا اور آنکھوں کے دیگر پیچیدہ امراض میں مبتلا تھے انہیں مزید طبی علاج اور مفت جراحی پاک بحریہ کے اسپتالوں میں فراہم کی جائیگی۔

پاک بحریہ کی جانب سے ساحلی علاقوں کے مکینوں کی سہولت کے لیے باقاعدگی سے مفت طبی کیمپس کا انعقاد کیا جاتا ہے۔

ان کیمپس کے انعقاد کا مقصد ساحلی علاقوں کے محروم عوام کو معیاری طبی سہولیات فراہم کرنا ہے، مبارک ویلیج میں مفت آئی کیمپ کا انعقاد بھی پاک بحریہ کی انہی کاوشوں کا تسلسل ہے۔

تازہ ترین