آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
جمعرات25؍جمادی الثانی 1441ھ 20؍فروری 2020ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
تازہ ترین
آج کا اخبار
کالمز

شاہد خاقان تایا کے جنازے میں شرکت کے لیے پرول پر رہا


قومی احتساب بیورو (نیب ) نے سابق وزیر اعظم اور ن لیگی رہنما شاہد خاقان عباسی کو اُن کے تایا کےجنازہ میں شرکت کے لیے پرول پر رہا کردیا۔

نیب کی ٹیم شاہد خاقان عباسی کو اسلام آباد سے لےکر مری روانہ ہوگئی اور  جنازے کے بعد نیب ٹیم اُنہیں واپس نیب راولپنڈی لائے گی۔

واضح رہے کہ اسلام آباد کی احتساب عدالت نے سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کو پرول پر رہا کرنے کا حکم دیا تھا۔

سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کی بہن نے تایا کے انتقال پر جنازے میں شرکت کے لیے پرول پر رہائی کی درخواست دائر کی تھی۔

شاہ خاقان عباسی کی ہمشیرہ سعدیہ عباسی نے درخواست میں مؤقف اختیار کیا تھا کہ شام 5 بجے تایا کا جنازہ ہے، شاہد خاقان کو رہائی دی جائے تو جنازے کا وقت تبدیل کر سکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیے :شاہد خاقان کو آج احتساب عدالت میں پیش کیا جائے گا

نیب پراسیکیوٹر نے کہا کہ یہ معاملہ عدالت کے دائرہ کار میں نہیں آتا، شاہد خاقان عباسی نیب کی حراست میں ہیں یہ معاملہ نیب کے دائرہ کار میں آتا ہے جس پر سعدیہ عباسی نے کہا میں صبح نیب کے دفتر گئی تھی تو کہا گیا کہ عدالت اجازت دے سکتی ہے۔

احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے شاہد خاقان کی پرول پر رہائی اسلام آباد اور راولپنڈی کی ضلعی انتظامیہ کی فول پروف سیکیورٹی سے مشروط کی تھی۔

جج محمد بشیر نے ریمارکس دیے کہ ڈی جی نیب پرول پر رہائی کے لیے مزید ضروری اقدامات مکمل کر لیں۔

قومی خبریں سے مزید