اقوامتحدہ نے 12سال کے طویل عرصے کے بعد ایک بار پھر پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد کو اپنا فیملی اسٹیشن قرار دے دیا ہے۔
وزیر داخلہ اعجاز شاہ سے اقوام متحدہ کے وفد کی ملاقات میں فیملی اسٹیشن قرار دینے کی بات سامنے آئی۔
اقوام متحدہ کے اس اقدام کے بعد غیر ملکی عملہ اپنے اہل خانہ کو اسلام آباد لاسکتا ہے۔
فیملی اسٹیشن کا یہ درجہ 2008ء میں میریٹ پر ہونے والے دہشت گرد حملے کے نتیجے میں واپس لے لیا گیا تھا۔
اقوام متحدہ کے ترجمان کا کہنا تھا کہ ہم اسلام آباد کی سیکیورٹی صورتحال سے مطمئن ہیں۔
اس موقع پر وزیرداخلہ نے اسلام آباد پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کاوشوں کو سراہا۔