کراچی(اسٹاف رپورٹر) پاکستان ہاکی فیڈر یشن نےقومی ہاکی کیمپ میں شامل کھلاڑیوں اور آفیشلز کے بعد اپنی تمام ایسوسی ایشنوں کے حکام کو بھی میڈیا سے بات چیت سے روک دیا ہے۔ ذرائع سے ملنے والی اطلاع کے مطابق یہ فیصلہ کسی بھی قسم کے تنازع سے بچنے کیلئے کیا گیا ہے ۔ پی ایچ ایف نے اپنے تمام حامی سابق اور انٹر نیشنل ہاکی کھلاڑیوں کو بھی ہدایت کی ہے کہ وہ پی ایچ ایف کے مخالف کھلاڑیوں کے ساتھ ہاکی کے حوالے سے ہونے والی تقریبات میں شر کت سے بھی گریز کریں اور کسی کے بیان کو جواب نہ دیں۔ ہاکی اولمپئینز فورم کے ترجمان اولمپئن رائو سلیم ناظم نے فیصلے کی مذمت کرتے ہوئے اسے زباں بندی قرار دیا ہے۔