• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ساڑھے 17ہزار اجرت نہ ملنے پرفیکٹری ورکر شکایت درج کرائیں

کراچی (اسٹاف رپورٹر) وزیر اطلاعات و محنت سندھ سعید غنی نے کہا ہے کہ غیر ہنرمند مزدوروں کی کم سے کم اجرت17500 روپے کردی گئی ہے، اگر کوئی فیکٹری مالک یا صنعتی زون اس پر عمل درآمد نہیں کرتا تو وہ مزدور اس کی شکایات لیبر بورڈ یا محکمہ محنت میں براہ راست اندرج کراسکتا ہے،ان کہا کہنا تھا کہ صوبے کے مختلف اضلاع میں محکمہ محنت کے تحت ڈسپنسریاں اور اسپتال قائم اور ان کو اپ گریڈ کیا گیا ہے اور اس پر 52 ملین کے اخراجات کئے گئے ہیں۔ ملازمین کی ٹائم 8 گھنٹے ڈیوٹی کے ہیں اور اس زائد اگر وہ کام کرتے ہیں تو انہیں اس کا اوور ٹائم دیا جاتا ہے اور اگر کوئی اس سے زائد ڈیوٹی لیتا ہے تو اس کی بھی شکایات لیبر بورڈ اور محکمہ محنت میں کی جاسکتی ہے۔ لیبر قانون کی سیکشن 9 کی سب سیکشن 3 کے تحت 6 ماہ کی سزا، 20 سے 50 ہزار تک کا جرمانہ اور جو اجرت مزدورو کو کم دی گئی ہے چاہے وہ کتنے ہی ماہ کی کیوں نہ ہو اس تمام کی ادائیگی کرائی جاتی ہے۔
تازہ ترین