• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جرمن سیاسی رہنما ہانگ کانگ میں مداخلت بند کردیں،چین

برلن(آئی این پی/شِنہوا)چین نے جرمنی کے سیاسی رہنمائوںپر زور دیا ہے کہ وہ ہانگ کانگ کے معاملات میں مداخلت بند کردیں۔جرمنی میں چین کے سفیر ووکین نے جرمن سیاستدانوں کی طرف سے ہانگ کانگ کے علیحدگی پسندوں کو تحریک دینے کی مذمت کی اور انھیں کہا کہ وہ ہانگ کانگ کے امور میں مداخلت نہ کریںگے،چین نے جرمنی کے بعض رہنمائوں کی ہانگ کانگ میں ملاقاتوں پربھی اعتراض کیا ہے،ان خیالات کااظہار وو کین نے جرمن میں قائم چینی سفارتخانے میں پریس کانفرنس کے دوران کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہانگ کانگ میںبعض انتہاپسند نام نہاد جمہوریت کے نام پر سنگین اور پر تشدد جرائم کا ارتکاب کررہے ہیں جب کے بعض نے دہشت گردوں کی طرح سرگرمیاں شروع کردی ہیں جو کسی بھی ملک میں اور کسی بھی قانونی فریم ورک میں درست نہیں ہے۔
تازہ ترین