• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سی ڈی اے کا تجاوزات کیخلاف آپریشن ، متعدد گر ادی گئیں

اسلام آباد( نیو زرپورٹر) سی ڈی اے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے جی ٹی روڈ سنگ جانی ٹول پلازہ سے ٹیکسلا کی جانب متعدد غیر قانونی تعمیرات / تجاوزات کو ختم کر دیا۔ گرائی جانے والی تجاوزات اور غیر قانونی تعمیرات میں 8 دکانیں، 5 کھوکھا کیبن، ایک ٹائر شاپ، 6 واش رومز، 6 باؤنڈری والز، 5گیٹ،4کنٹینر، ایک آراء مشین ٹھیہ، 6شوروم، 3تندور، 2 تعمیراتی میٹریل ٹھیہ، ایک شیڈ، پتھروں کی دیوار شامل ہیں ۔ ایک اور آپریشن میں انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے سیکٹر F-6/2 سے 8 جنریٹر کے کنکشن منقطع کر دیئے جبکہ 2 جنریٹر کو گلی سے اٹھوا دیا گیا۔سرکاری اراضی اور راستوں پر بنائے گئے غیر قانونی7سیکورٹی کیبن اور گارڈ پوسٹوں کو بھی مسمار کر دیا گیا۔
تازہ ترین