• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اغواء برائے تاوان کے تین ملز موں کو 37سال قید، جائیداد ضبط

راولپنڈی (نمائندہ جنگ) انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نمبر دو راولپنڈی کے جج سلیمان بیگ نے اغواء برائے تاوان کے الزام میں گرفتار تین ملزمان کو جرم ثابت ہونے پر قید اور جرمانہ کی سزا دیتے ہوئے تین کو شک کا فائدہ دیکر بری کر دیا۔چونترہ پولیس نے 2016میں اغواء برائے تاوان، اقدام قتل اور دہشت گردی سمیت دیگر الزامات کے تحت مقدمہ درج کیا تھا، جرم ثابت ہونے پر گزشتہ روز عدالت نے گل راز اور شاہ حسین وغیرہ سکنہ مردان تین ملزمان کو مجموعی طور پر 37سال قید بامشقت 80ہزار روپے جرمانہ اور ملزمان کی تمام منقولہ وغیرہ منقولہ جائیداد ضبط کرنے کا حکم دیکر چارسدہ کے رہائشی معظم ، عابد علی اورظل قدیر سکنہ نوشہرہ کو ٹھوس شواہد نہ ہونے پر شک کا فائدہ دیتے ہوئے بری کرنے کا حکم دیدیا ۔ دیگر کیس وکلاء کی ہڑتال کے باعث بغیر کسی کارروائی کے ملتوی کر دیئے گئے۔
تازہ ترین