کوئٹہ(پ ر)ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے سیکرٹری جنرل احمد علی کوہزاد، ایم پی اے قادر علی نائل،وائس چیئرمین اول محمد رضا وکیل، وائس چیرمین دوئم عزیز اللہ ہزارہ، آرگنائزنگ سیکرٹری غلام مہدی اور سابق کونسلر اختر جعفری پر مشتمل وفد نے ڈی آئی جی کوئٹہ عبدالرازق چیمہ سے انکے آفس میں ملاقات کی ۔ ملاقات میں کوئٹہ شہر کی سیکورٹی صورتحال اور باالخصوص ہزارہ ٹائون کی سیکورٹی اورگزشتہ روز تاجر شوکت علی کے قتل کے سلسلے میں تفصیلی گفتگو ہوئی۔ ڈی آئی جی کوئٹہ عبدالرازق چیمہ نے جرائم کی روک تھام کے لئے مزید سخت انتظامات کرنے اور علاقہ ایس پی اور ڈی ایس پی کو کمیونٹی کےساتھ تعاون کو مزید بڑھانے کی تاکید کی۔