• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کارکنوں کوخالی سرکاری اسامیوں پرلگایا جائے:پی ٹی آئی کارکنوں کا اجلاس

ملتان(سٹاف رپورٹر) پاکستان تحریکِ انصاف کےکارکنوں کااجلاس عدنان خان کی رہائش گاہ پر ہواجس میں ملتان کے مختلف یونین کونسلوں سے تحریکِ انصاف کےپرانے کارکنوں نے شرکت کی۔ اجلاس کا مقصد اعلیٰ قیادت تک ورکرز کے حقوق کی آواز پہنچانا تھا تاکہ عمران خان کے نظریاتی اور درینہ ساتھیوں کو مختلف سرکاری محکموں میں خالی اسامیوں پر فائز کیا جائے جس سے حکومت کی کارکردگی میں مزید بہتری آئے گی اور ورکرز کی حوصلہ افزائی ہوگی۔اجلاس میں اعلیٰ قیادت سے مطالبہ کیاگیا کہ ورکرز کو ان کے حقوق دیئے جائیں اور فیصلہ کیاگیا کہ ملتان کی ہر یونین کونسل میں ورکرز کی میٹنگ کا اہتمام کیا جائے گا۔
تازہ ترین