• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مقبوضہ کشمیر میں مسلسل 43 ویں روز بھی کرفیو اور پابندیاں

کراچی (نیوز ڈیسک) مقبوضہ کشمیر میں مسلسل 43ویں روز بھی کرفیو اور پابندیوں کا سلسلہ برقرار رہا۔

بھارتی فوج نے سرینگر میں مزید بنکرز پہنچانا شروع کردیے ہیں، مقبوضہ وادی میں جماعت اسلامی کے مرحوم رہنما غلام نبی کی نماز جنازہ میں لوگوں کو شرکت سے روکنے کیلئے کرفیو مزید سخت کردیا۔

سابق کٹھ پتلی وزیراعلیٰ نیشنل کانفرنس کے رہنما فاروق عبداللہ کو متنازع قانون کے تحت گرفتار کرلیا، کل جماعتی حریت کانفرنس کے رہنمائوں نے کرفیو اور پابندیوں کی مذمت کرتے ہوئے عالمی برادری سے بھارتی مظالم کا نوٹس لینے کا مطالبہ کردیا ہے۔

دوسری جانب بھارتی حکومت کی جانب سے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت کے خاتمہ، ایک ماہ سے زیادہ عرصہ سے جاری لاک ڈاؤن اور لاکھوں لوگوں کومحصور رکھنے کے خلاف بھارت کی ریاست پنجاب میں مختلف عوامی تنظیموں نے احتجاجی مظاہرے کئے۔

تازہ ترین