• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

27ستمبر کو کشمیر کا سفیر بن کر جنرل اسمبلی میں خطاب کروں گا، وزیراعظم

اسلام آباد (ایجنسیاں) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ بھارتی سپریم کورٹ نے کشمیر سے متعلق پاکستان کے مؤقف کی تائید کردی کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں حالات نارمل ہونے سے متعلق جھوٹ بولتا رہا۔

27ستمبر کو کشمیر کا سفیر بن کر جنرل اسمبلی میں خطاب کروں گا جبکہ وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ بھارتی سپریم کورٹ نے مقبوضہ کشمیر میں حالات معمول پر لانے کا حکم دیکر مودی سرکار کے مقدمے پر پانی پھیر دیا ہے‘ ان کی اپنی سپریم کورٹ ان کی کارروائی پر عدم اعتماد کررہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق عمران خان کی زیرصدارت پیر کواسلام آباد میں حکومتی رہنماؤں اور ترجمانوں کا اجلاس ہوا۔

ذرائع کہنا ہے کہ مقبوضہ کشمیر سے متعلق بھارتی سپریم کورٹ کے فیصلے پر تبصرہ کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ دنیا نے دیکھ لیا بھارت مقبوضہ کشمیر میں حالات نارمل ہونے سے متعلق جھوٹ بولتا رہا‘یہ ہمارے مؤقف کی تائید ہے‘ پاکستان کشمیریوں کی ہر فورم پر حمایت جاری رکھے گا‘موجودہ حکومت کی کوششوں کی بدولت مسئلہ کشمیر عالمی سطح پر اجاگر ہوا ہے۔

ذرائع کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے اجلاس کو سفارتی رابطوں سے اجلاس کو آگاہ کیا۔ اجلاس لگ بھگ 2 گھنٹے تک جاری رہا۔

علاوہ ازیں شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ بھارتی سپریم کورٹ نے مقبوضہ کشمیر میں حالات معمول پر لانے کا حکم دیکر مودی سرکار کے مقدمے پر پانی پھیر دیا ہے‘ ان کی اپنی سپریم کورٹ ان کی کارروائی پر عدم اعتماد کررہی ہے ۔

تازہ ترین