• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مریم نواز کا پارٹی عہدہ ،الیکشن کمیشن فیصلہ آج سنائے گا

اسلام آباد ( آن لائن ) الیکشن کمیشن نے مریم نواز کی پارٹی عہدے سے نااہلی سے متعلق کیس کا فیصلہ محفوظ کر لیا جو آج منگل کو 11 بجے سنایا جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق پیر کو الیکشن کمیشن میں مریم نواز کی پارٹی عہدے سے نااہلی کیلئے دائر درخواست پر سماعت ہوئی۔ وکیل حسن مان رائے نے کہا سیکشن 203 کو آرٹیکل 62 اور 63 کے ساتھ ملا کر پڑھ جائے، حسن نواز پی ٹی آئی جنوبی پنجاب کے عہدے سے اسی اصول پر فارغ ہوئے، جو شخص رکن پارلیمنٹ بننے کیلئے نااہل ہے وہ پارٹی عہدیدار کیلئے بھی نااہل ہے، سپریم کورٹ نے قرار دیا کہ سیکشن 203 ایک شخص کو فائدہ پہنچانے کیلئے بنایا گیا۔
تازہ ترین