• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

راولپنڈی میں ڈینگی سے متاثرہ مزید2 مریض چل بسے

پنڈی سمیت پنجاب میں ڈینگی وائرس بے قابو ہوگیا، راولپنڈی کے اسپتال میں ڈینگی سے متاثرہ 2 مریض چل بسے۔

راولپنڈی میں ڈینگی سے متاثرہ مزید2 مریض چل بسے


رواں سال پنجاب میں ڈینگی سے ہلاکتوں کی تعداد 5 ہوگئی جبکہ 24 گھنٹوں کے دوران ڈینگی کے ڈیڑھ سو سے زائد نئے مریض رپورٹ ہوئے جن میں راولپنڈی سے 86، اسلام آباد سے 70 اور لاہور کے 2مریض شامل ہیں۔

محکمہ صحت پنجاب کے مطابق پنجاب میں رواں برس 1700 افراد ڈینگی سے بیمار ہوئے، کراچی سمیت سندھ میں بھی ڈینگی کے مریضوں میں اضافہ ہوا۔ اس سال اب تک بیمار افراد کی تعداد 2ہزار ہوگئی ہے۔

تازہ ترین