آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
جمعرات17؍ صفرالمظفّر1441ھ 17؍ اکتوبر 2019ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
تازہ ترین
آج کا اخبار
کالمز

پیپلز پارٹی کے عبدالقادر پٹیل کا وفاقی وزیر مراد سعید کو جواب

پیپلز پارٹی کے عبدالقادر پٹیل کا وفاقی وزیر مراد سعید کو جواب


پیپلز پارٹی کے رہنما عبدالقادر پٹیل نے وفاقی وزیر مراد سعید کو جواب دیتے ہوئے کہاکہ آپ کی سیاست کے جتنے دن ہوئے ہیں ،ہماری جیلیں اور جلاوطنی  اتنی ہیں۔

قومی اسمبلی میں مراد سعید کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے عبدالقادر پٹیل نے وزیر قانون فروغ نسیم کو دور جدید کا شریف الدین پیرزادہ قرار دے دیا۔

انہوں نے کہاکہ ہمیں آرٹیکل 149 زبانی یاد ہے،کراچی کو الگ کرنے کا خواب بانی ایم کیو ایم نے دیکھا،پہلے آرٹیکل اے کے 47 سے کراچی چلایا جاتا تھا۔

عبدالقادر پٹیل نے مزید کہاکہ پیپلز پارٹی نے وفاق کو بچائے رکھا ہے ،کراچی کے کچرے پر اداروں کا جھگڑا ہے۔

انہوں نے مراد سعید کو مخاطب کرتے ہوئے کہاکہ چیخ چلا کر یہ نہ سمجھیں کہ بڑے مقرر ہیں، آپ کو سیاست میں آئے اتنے دن نہیں گزرے جتنے ،ہم نے جلاوطنی اور جیلوں میں گزار دیے۔

پی پی رہنما نے کہاکہ کراچی کو الگ کرنے کا خواب بانی ایم کیو ایم نے دیکھا ،وزیراعظم عمران خان اسے عملی جامہ پہنانے کی کوشش نہ کریں ۔

ان کا کہنا تھاکہ پیپلزپارٹی واحد جماعت ہے، جس نے سندھ کے قوم پرستوں کا راستہ روکا۔

قاد ر پٹیل نے عمران خان کے بیانات پر بھی تنقید کی اور کہا کہ ایسے لیڈر کا کیا کہنا جسے یوٹرن پر فخر ہو ۔

قومی خبریں سے مزید