• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انڈر16 کرکٹ ٹیم کے ٹرائلز کیلئے 37 کھلاڑی کراچی طلب

کراچی (اسٹاف رپورٹر) بنگلہ دیش کے خلاف قومی انڈر 16 کرکٹ ٹیم کے انتخاب کے لیے جونیئرسلیکشن کمیٹی نے 37 کھلاڑیوں کو ٹرائلز کے لیے کراچی طلب کرلیا ہے۔ دوطرفہ سیریز اکتوبر کے تیسرے ہفتے میں لاہور میں کھیلی جائے گی۔ بنگلہ دیش ٹیم جوابی دورہ پر پاکستان آرہی ہے۔ ٹرائل میچز 18 سے 22 ستمبر تک حنیف محمد ہائی پرفارمنس سنٹر کراچی میں جاری رہیں گے۔ قومی جونیئر سلیکشن کمیٹی کے سربراہ سلیم جعفر کاکہنا ہے کہ بہترین کھلاڑیوں کا انتخاب ترجیح ہے۔ ٹرائلز کے دوران کھلاڑیوں 4 ایک روزہ میچز میں اپنی قابلیت کا مظاہرہ کریں گے۔جن کھلاڑیوں کو طلب کیا گیا ہے ان میں عالیان محمود، وہاج ریاض، زین انور (کراچی) ، عباس علی ، محمد عرفان (پشاور)، افضل منظور، علی حسن، اسد رضا (سیالکوٹ)، اسیر مغل، عامر حسن، حسیب عمران، حسنین، ابراہیم بھٹی، محمد حسنین (راولپنڈی)، عبدالرحمٰن ، احمد خان (ایبٹ آباد)، واصف گل،غلام قادر، رضوان محمود ،محمد سکندر (حیدرآباد)، علی اسفند، ارحم نواب، محمد وقاص،ابتسام رحمٰن (فیصل آباد)، عاطف خان ، شمائل حسین (اسلام آباد)، ایاز شاہ ، فرہاد خان، زبیر شنواری، محمد لطیف (فاٹا)، ابرار افضل ، منیب واصف، اسامہ زاہد (لاہور)، شمریز خان (پشین)، خالد خان (کوئٹہ)، محمد شہزاد (ملتان) اور ارباز خان (ڈیرہ مراد جمالی) شامل ہیں۔

تازہ ترین